اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی،ابنا۔ کویت نے ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل پر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیا.
يہ بات نائب كويتي وزير خارجہ 'ناصر الصبيح' نے كويت سٹي ميں صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
ايران اور خليج فارس ممالك كے درميان مذاكراتي عمل كو اہم قرار ديتے ہوئے ناصر الصبيح نے مزيد كہا كہ خليج فارس تعاون كونسل كے آئندہ سربراہي اجلاس ميں ايران كے ساتھ باہمي مذاكرات كے حوالے سے حتمي فيصلہ كيا جائے گا.
انہوں نے مزيد كہا كہ خليج فارس تعاون كونسل كے وزرائے خارجہ نے بھي اس سے پہلے ايران كے ساتھ باہمي مذاكرات كا جائزہ ليا تھا.
ياد رہے كہ كويت كے وزير خارجہ شيخ صباح الخالد الصباح نے بھي اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ باہمي تعاون كي اہميت پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ دونوں ممالك كے تعاون اہم اور اسے اسٹريٹجك حيثيت حاصل ہے.
انہوں نے بتايا تھا كہ مئي ميں خليج فارس كے ممالك كے سربراہي مشاورتي اجلاس كا انعقاد كيا جائے گا جس ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ اسٹريٹجك روابط كے مذاكرات كي تازہ ترين صورتحال كا جائزہ ليا جائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲